31سالہ عسکریت پسندی کے دوران وادی میں پہلی بار اہم پیش رفت؛فوج اور پولیس کے اعلیٰ آفیسروں کا شوپیان میں سرگرم جنگجوئوں کے افراد خانہ کے ساتھ ملاقات
بچوں کو مین سٹریم میں واپس لانے پر زور۔ہم خود گولیاں کھائیں گے،ہم گولی کاکھائیں گے ان کو بچائیں گے:پانڈے
سری نگر:۳۱، اگست: ایک اہم پیش رفت کے تحت جی او سی 15کارپس ڈی پی پانڈے اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جنوبی کشمیر کے شوپیان میں سرگرم جنگجوئوں کے افراد خانہ سے مل کر انہیں اپنے بچوں کو مین سٹریم میں واپس لانے پر زور دیا۔افسران نے کنبوں کو ہر قسم کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق منگل کے روزسری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے جنوبی کشمیر میں سرگرم تمام جنگجوئوں کے کنبوں سے شوپیاںمیں ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو عسکریت پسندی کا راستہ ترک کرنے کوکہے اور واپس سماج کا حصہ بنیں۔ اس موقعہ پر جی او سی 15کارپس ڈی پی پانڈے اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہاکہ اگر عسکریت پسند مین سٹریم میں واپس آجاتے ہیں تو وہ ہر قسم کا تعاون فراہم کرینگے۔ 31سالہ عسکریت پسندی میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ فوج اور پولیس کے اعلیٰ آفیسروں نے جنوبی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کے کنبوں سے ملاقات کی ہے اور مین سٹریم میں واپس آنے کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے جنگجوؤں کے اہلخانہ سے اپنے بچوں کو واپس لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خودسپردگی کرنے والے جنگجوؤں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز کے دوران بھی جو جنگجو سرنڈر کریں گے ان کو ہر حال میں بچایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کشمیر خوشیوں سے بھرپور ہے لیکن یہاں کچھ خاندان خوش نہیں ہیں۔اس موقع پر کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار اور دوسرے سکیورٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔جی او سی نے کہا: ‘میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ کسی نہ کسی طریقے سے اپنے بچوں کو باہر نکالئے اگر آپ کو لگتا ہے کہ ملی ٹنٹ ان کو ماریں گے تو آپ کوئی اعلان کئے بغیر ان کو کسی بھی فوجی کیمپ یا پولیس جس پر آپ کو بھروسہ ہوگا، کے پاس رکھیں وہاں دو چار برس رہنے کے بعد وہ واپس آ کر اپنے سماج کے ساتھ ملیں گے’۔موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ آپریشنز کے دوران بھی سرنڈر کرنے والے جنگجوؤں کو بچایا جائے گا۔انہوں نے کہا: ‘آپریشنز کے دوران بھی سرنڈر کرنے والے جنگجوؤں کو کسی بھی حال میں بچایا جائے گا ہم خود زخمی ہوں گے، گولیاں کھائیں گے لیکن ان کو بچائیں گے یہ میرا وعدہ ہے’۔
خیال رہے31سالہ عسکری تحریک میں اس طرح کے اقدامات پہلی بار جس میں خاص کر گززشتہ کئی برس کے دوران پہلی بار ہوا ہے ۔
Comments are closed.