وادی میں بجلی ملازمین دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ سے ہلاک ہونے واقعات

محکمہ بجلی کی جانب سے کائی موثر اقدام نہ اُٹھانے کی وجہ سے سلسلہ جاری

سرینگر/15اگست : وادی میں بجلی ملازمین کی دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ لگنے کے واقعات ہورہی اموات پر عوامی حلقوںنے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کو ٹالنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرکے فیلڈ میں کام کررہے اور گرڈ سٹیشنوں میں تعینات ملازمین کے مابین بہتر تال میں بنائے رکھنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ ایسے واقعات کو ٹالا جاسکے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں بجلی ملازمین کی دوران ڈیوٹی اکثر حادثات کے شکار ہوجاتے ہیں کیوں کہ بجلی ٹرانسفارمروں اور ترسیلی لائنوں کی مرمت کے دوران اچانگ بجلی سپلائی بحال ہوجانے سے کام کررہے ملازمین کرنٹ کی زد میں آکر لقمہ اجل بن جاتے ہیںجبکہ ملازمین شدید جھلس جانے کی وجہ سے اپاہج بھی بن جاتے ہیں جو کہ قابل افسوس اور قابل تشویش امر ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بجلی ملازمین میں آپسی تال میل نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ ملازمین جو کہ فیلڈ میں کام کررہے ہیں اور بجلی کے گرڈ سٹیشنوں میں تعینات ملازمین کے مابین بہتر تال میل قائم ہونا چاہئے جس میں موبائل فونوں کے بجائے دیگر ممالک کے طرز پر وائر لس سیٹوں اور واکی ٹاکی کا استعمال ہونا چاہئے تاکہ دوران کام گرڈ سٹیشنوں میں تعینات ملازمین کو پتہ چلے کہ فیلڈ میں ٹرانسفارمروں اور ترسیلی لائنوں کی مرمت میں مصروف ملازمین کا کام ختم ہوا ہے کہ نہیں اور اس بات کی تصدیق کے بعد ہی بجلی سپلائی بحال ہوسکے ۔ ملازمین کے درمیان بہتر تال میل نہ ہونے کی وجہ سے ہی غریب اور متوسط طبقہ کے ملازمین حادثات کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ دوران کام بجلی کرنٹ کی زد میں آنے والے اکثر ملازمین میں سے زیادہ تر افراد موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ ایسے حادثوں کے شکار ملازمین اپاہج بھی بن جاتے ہیں اور وہ زندگی بھر کیلئے ناکارہ ہوجاتے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر اور کمشنر بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر ایسے واقعات کو ٹالنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔ اس دوران عوامی حلقوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ایسے ملازمین کی باز آباد کاری کیلئے بھی سرکاری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں جو دوران ڈیوٹی ناکارہ بن جاتے ہیں ۔

Comments are closed.