امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی انفورسمنٹ ونگ کا شہر سرینگر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری

تین ادارے سیل ، دو گوشت ڈیلروں کے خلاف کیس درج ، 26450روپے بطور جرمانہ وصول

سرینگر/14اگست : محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی انفورسمنٹ ونگ نے شہر سرینگر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تین اداروں کو سیل کرنے کے علاوہ دو ایف آئی آر بھی درج کئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے26450روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔ سی این آئی کے مطابق فوڈ سیول سپلائیز و کنزومر آفیسر کی ٹیم نے شہر سرینگر کے بازاروں کا معائنہ کیا جس دوران دکانداروں سے نرخ ناموںکے علاوہ میوہ ، سبزیوں اور گوشت دکانوں کا معائنہ کیا گیا ۔ ٹیم نے محکمہ کے انفورسمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی کی سربراہی میںہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور دیگر کئی تجارتی مراکز کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں تین اداروںکا سیل کر دیا جبکہ دو گوشت ڈیلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ گلی سڑی سبزیاں اور میوہ بھی موقعہ پر ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکبین سے 26450روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ٹیم نے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میں اچانک سونار دکانوں کو بھی معائنہ کیا جس دوران انہوںنے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہال مارک سونا ہی دکانوں پر دستیاب رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارورائی عمل میںلائی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بوٹیکو کا بھی دورہ انہیںلوگوںکو مناسب قیمتوں پر کپڑے سلائی کرکے دینے کی ہدایت دی گئی ۔ محکمہ کے انفورسمنٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی نے سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہے کہ بازاروں میں میوہ ، سبزیوں اور گوشت فروشوں کی جانب سے قیمتوں میں از خود اضافہ کیا گیا ہے اور سرکار ی نرخ ناموں پر کہیں عملدر آمد نہیںہو رہا ہے جس کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے کارورائیاں تیز کر دی گئی ہے اور جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے جبکہ کئی ایک سے موقعہ پر ہی جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے پہلے ہی ٹول فری نمبرات لوگوں کیلئے مشتہر کئے گئے ہیں اور لوگوں سے تاکید کہ جاتی ہے کہاں کہیں بھی وہ نرخ ناموں میں اضافہ دیکھے تو وہ فوری طور پر ہم سے رابطہ کریں تاکہ ہم کارورائی عمل میںلا سکے ۔

Comments are closed.