1947کو ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں دی ہیں ؛ اس دن کو ’’تقسیم ہند کا درد‘‘کے طور پر منایا جائے گا/وزیر اعظم

سرینگر/14اگست /سی این آئی// 1947کو تقسیم ہند کے بعد آپسی لڑائی کے دوران جان گنوانے والوں کو وزیر اعظم نے یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس دن لاکھوں افراد کو اپنے آشیانے چھوڑنے پڑے اور ہزاروں نے اپنی زندگی گنوادی ۔ انہوںنے کہاکہ اس دن کے درد کو یاد رکھنے کیلئے ’’تقسیم ہند کا درد‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو تقسیم ہند کے درد کی یاد کے دن کے موقع پر ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کردینے والے بہادروں کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کیا۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’ملک کی تقسیم کے درد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ نفرت اور تشدد کی وجہ سے ہمارے لاکھوں بہنوں اور بھائیوں کو بے گھر ہونے پرمجبور ہونا پڑا اور اپنی زندگیاں گنوانی پڑیں۔ ان لوگوں کی جد و جہد اور قربانی کی یاد میں 14 اگست کو ’تقسیم ہند کے درد کی یاد کے دن‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘‘۔انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا ’’تقسیم ہند کی ہولناک یاد کا یہ دن ہمیں نہ صرف تفریق،دشمنی اور بغض کے زہر کو ختم کرنے کے لئے صرف تحریک دے گا ، بلکہ اس سے یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور انسانی احساسات کو بھی تقویت ملے گی‘‘۔واضح رہے کہ 1947 میں اس دن ہندوستان کی تقسیم ہوئی اور پاکستان ایک الگ ملک کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ ‘‘

Comments are closed.