پہلگام میں سنو سکینٹنگ شروع کرنے کا مقامی لوگوں کا مطالبہ ؛ سیاحتی مقام پر صرف تین ماہ ہی سیزن لگتا ہے اور نو ماہ سنسان رہتا ہے
سرینگر/08اگست/:پہلگام جو وادی کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے میں سیاحتی سیزن صرف تین ماہ تک ہی رہتا ہے جبکہ سال کے دیگر 9مہینے یہاں پر کوئی بھی سیاح نہیں آتا ۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام میں بھی ونٹر سیزن شروع کیاگیا اور یہاں پر سنو سیکنگ کیلئے بہتر جگہیں موجود ہیں جہاں پر سیاح اور سیلانی سیکنگ کرسکتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر پہلگام سیاحتی مقام پر سیاحتی سیزن صرف تین ماہ رہتا ہے جو کہ جون ، جولائی اور اگست تک ہی قائم رہتا ہے جبکہ سال کے دیگر نو مہینے پہلگام کا رُخ کوئی بھی سیلانی نہیں کرتا جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگ بے روزگاری کے شکار ہوتے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ یہاں پر بھی گلمرگ کی طرز پر سنو سکیٹنگ شروع کی جائے ۔ لوگوں نے کہا کہ پہلگام میں آڈو، منجلن اور بیتاب ویلی اویسی جگہیں ہیں جہاں پر ماہ نومبر میں ہی برفباری ہوتی ہے اس لئے یہ جگہیں سنو سکیٹنگ کیلئے بہترین ہیں ۔ لوگوںنے کہا کہ اس طرح سے اگر یہاں پر سنو سکیٹنگ شروع کی گئی تو یہاں پر سال کے بارہ مہینے سیاحتی سیزن رہے گا جس سے یہاں کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے ۔ اس ضمن میں پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزکیٹیو آفیسر نے بتیا کہ یہ مطالبہ جائزہ ہے ہم نے بھی سرکار کو کئی دفعہ اس سلسلے میں سفارشی خط بھیج دیا تاہم ابھی تک کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں نے جو جگہیں بتائی ہیں وہ جگہیں سنو سکیٹنگ کیلئے بالکل موزون ہیں اس لئے سرکار کو اس طرف توجہ دینے چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ اس کیلئے فنڈس اگر مختص رکھے جائیں تو گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس سلسلے میں کام شروع کرے گی ۔ا س دوران مقامی لوگوں نے محکمہ سیاحت کے اعلیٰ زمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کی طرف توجہ دیکر پہلگام میں بھی سنو سکیٹنگ شروع کروائیں۔
Comments are closed.