سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیرکااجلاس زیرصدارت اعجاز احمدخان منعقد
تنظیم کومضبوط بنانے اورملازمین ،فیئرپرائس شاپ ڈیلروں اورمحنت کشوں کے مسائل سے متعلق قراردادمنظور
ملازمین افسروں کی عزت کریں اورافسرملازمین کیساتھ شفقت سے پیش آئیں : ٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان کی اپیل
سری نگر:۱۳،جولائی:محکمہ خوراک،رسدات وعوامی تقسیم کاری کے ملازمین کی تنظیم سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیرکاایک اہم اجلاس تنظیم کے صدر اورمعروف ٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالقیوم گلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں موصوف ترجمان ،فیروزاحمد نجار،نورمحمد بٹ،منظوراشبری،اقبال کنٹھ ،محمدافضل پارمو،فاروق احمدشاہ ،میرمنظور،وسیم مختار،شفیق احمدخان،خورشیداحمدمیر ،مختار احمدخان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایک قراردار منظورکی گئی ،جس میں تنظیم کومضبوط بنانے اورساتھ ساتھ ملازمین ،فیئرپرائس شاپ ڈیلروں اورمحنت کشوں کے جائز مسائل ومطالبات کوحل کرانے کیلئے جدوجہدجاری رکھنے کاعہدکیاگیا۔قراردادمیں اسبات پربھی اتفاق کیاگیاکہ سرکارکی جانب ملازمین کوفائدہ پہنچانے کیلئے جوکوئی بھی اقدامات اُٹھائے جائیں گے ،اُن کوعملانے کیلئے کہا جائے گا۔اس حوالے سے عزت مآب مشیر برائے لیفٹنٹ گورنر فاروق احمدخان ،سیکرٹری برائے حکومت زبیراحمدخان اورڈائریکٹر جناب ڈاکٹر عبدالاسلام کی ہدایت کے مطابق کام کیا جائے گا۔اوراسکے ساتھ ساتھ ملازمین ،ڈیلران اورمحنت کشوں کے مسائل ،جن میں محکمہ کوری آرگنائز کرنے ،اسٹور کیپروں کوSame Work Same Gradeدینے ،راشن پروٹیج دینے ،اَن لوڈنگ کو222روپے سے بڑھاکر ایک ہزار روپے کرنے ،ایک اسٹور کیپر کوایک یازیادہ سے زیادہ دوراشن گھاٹ چلانے ،فیئرپرائس شاپ ڈیلروں کومحکمہ میں ضم کرنے ،تنخواہوں میں تفاوت کودور کرنے ،پورٹل اورالاٹمنٹ کے حساب سے راشن ڈیپوئوں پرراشن بیجنے ،ملازمین ،ڈیلران اورمحنت کشوں کے وقار کوبحال کرنے ،اورمحکمہ میں نظم وضبط وڈسپلن کوقائم دائم رکھنے کیلئے کام کرنے کاعہدبھی کیاگیا۔ سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیرکے قائداعجازاحمدخان نے ملازمین ،ڈیلران اورمحنت کشوں سے اپیل کی کہ اپنے افسروں کی عزت کریں اورساتھ ہی انہوںنے افسروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ماتحت ملازمین کیساتھ شفقت سے پیش آئیں۔تنظیم کے صدرکی جانب سے پیش کردہ قرار دادکواجلاس میں پوری اتفاق رائے کیساتھ منظورکیاگیا۔اوریہ عہد کیا گیاکہ محکمہ خوراک،رسدات وعوامی تقسیم کاری کی بقاء اوراس میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کے جائزمسائل کوحل کرانے اورسی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر کومضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے ملکرکام کیاجائے گا۔
Comments are closed.