سانبہ میں سرحد کے قریب مشکوک افراد کی نقل حمل کی اطلاعات کے بعد ؛ متعدد علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن شروع ، لوگوں سے پوچھ تاچھ
سرینگر/09جولائی: راجوری میں سندر بنی جنگلات میں مسلح جھڑپ کے چلتے سانبہ میں مشکوک افراد کی نقل حمل کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کا محاصرہ میں لیکر وہاں تلاشی کارروائیاں شروع کر دی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سانبہ کے گگوال پلوامہ تھانے کے تحت آنے والے کچھ علاقوں میںمشکوک افراد کی نقل و حمل کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشتر کہ طورپر ان علاقوں کو محاصرہ میں لیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے اطلاع ملنے کے بعد متعد د علاقوں میں آپریشن شرو ع کر دیا جس دوران وہاںمکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی اور تلاشیاں بھی عمل میں لائی گئی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میںنہیںلائی گئی اور نہ ہی کہیں پر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد سانبہ کے ملحقہ علاقوں کو محاصرہ میں لیا گیااو ر وہاں تلاشی کارورائیاں شروع کر دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
Comments are closed.