سرینگر/25جون: شہر ہ آفاق گلمرگ اور پونچھ میں آسمانی بجلی فوجی چوکیوں پر پڑنے سے وہاںتعینات دوفوجی اہلکار ہلاک جبکہ اس واقعے میں دو دیگر فوجی اہلکار جھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیاہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرل پر تعینات ایک فوجی اہلکار اُس وقت ہلاک ہوا جب آسمانی بجلی اس پوسٹ پر پڑی جس میں وہ ڈیوٹی دے رہا تھا۔ فوجی ذرائع کے مطابق پونچھ کے ساوجین سیکٹر میں خالسہ دوم پوسٹ پر 40راشٹریہ رائفلز کا ایک اہلکار رائفل میں سندیپ سنگھ اُس وقت ہلاک ہوا جب ایک آسمانی بجلی اُس پوسٹ پر گرآئی جبکہ اس واقعے میں دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاںان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس تھانہ منڈی کے ایس ایچ او منظور کوہلی نے بتایا کہ دونون زخمیوںکو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ادھر مشہور سیاحتی مرکز شہر ہ آفاق گلمرگ میں دوران شب آسمانی بجلی گرنے سے فوج اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق گلمرگ کے ہمت پوسٹ میں ایک فوجی اہلکار جس کی شناخت 23سالہ مندیب سنگھ ولد ستھ پال سنگھ تعینات تھا اور رات کے دوران آسمانی بجلی پوسٹ پر گری جس کے نتیجے میںپوسٹ میںتعینات فوجی اہلکار جھلس کر از جاں ہو گیا ۔ فوجی اہلکار کی نعش ضروری لوازمات کیلئے سب ضلع اسپتال ٹنگمرگ منتقل کر دی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.