بھارت نے قطر پراپنے شہریوں کیلئے ویزا کی فراہمی پر زور دیا ؛ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبد الرحمن سے ملاقات

سرینگر/15جون:وزیر خارجی امور ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج روز قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجی امور محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مرکزی موضوع دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید بہتری ،تجارت اور کووڈ 19کی موجودہ صورتحال رہا۔ اس دوران بھارت نے قطری نائب وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ بھارت شہریوں کے ویزا کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر خارجی امور ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج روز قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجی امور محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔وزرات خارجی امور کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیاقطر کی طرف سے کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیا گیا یکجہتی کا اظہار قابل ستائش ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور علاقات امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ہندوستان اور قطرکے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے پر زور دیا گیا ۔ اس کے علاوہ کووڈ 19کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے قطر کے نائب وزیر اعظم اور اپنے ہم منصب وزیر خارجہ پر زور دیا کہ بھارتی شہریوں کیلئے قطری ویزا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔ انہوںنے کہا ک کووڈ کی وبائی بیماری کے پیش نظر قطر نے بھارت کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کیا تھا ۔

Comments are closed.