گوگجی باغ سرینگر میں آگ کی بھیانک واردات ؛ محکمہ اری گیشن و فلڈ کے دفتر میں اہم دستاویزات اور دو گاڑیاں راکھ

سرینگر/09جون: گوگجی باغ سرینگر میں آگ کی ایک واردات میں دو سرکاری گاڑیاں اور I&FCکا سرکاری ریارڈ جل کر تباہ ہوچکا ہے جس میں محکمہ کے ملازمین کی سروس بُک اور دیگر اہم دستاویزات شامل تھیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول ڈویژن گوگجی باغ سرینگر میں بدھ کے روز آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو سرکاری گاڑیاں زیر نمبرJK01-1504 and JKD-6484کے علاوہ سرکاری ریکارڈ تباہ ہوگیا ہے ۔ معلوم ہواہے کہ آگ کی ا س واردات میں اہم دستاویزات اور ملازمین کی سروس آ گ سے تباہ ہوئی ہے ۔ آگ نمودار ہونے کے فوری بعد اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیاں جائے واردات پر پہنچی تاہم آ گ نے اُس وقت تک آگ نے اپنا کام کردیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ تاہم ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ آ گ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی ۔

Comments are closed.