دیوپورہ چھانچ شوپیان میں بنیادی سہولیات کا فقدان ؛ طبی سہولیات سے بھی محروم ،حکام سے توجہ دینے کامطالبہ

سرینگر / / کے پی ایس : جنوبی کشمیر شوپیان کے ضلع ہیڈ کواٹر سے صرف 12کلومیٹر کی دوری پر واقع دیو پورہ چھانچ میں بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے کی صورت میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی، پانی اور سڑکوں کا مسئلہ درپیش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہیڈ کواٹر سے صرف 12کلومیٹر کی دوری پر واقع مذکورہ گائوں میں طبی سہولیت کیلئے کوئی بھی ہیلتھ سنٹر قائم نہیں ہے جبکہ موبائیل نیٹ ورک بھی بے کار پڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ گائوں کی مجموعی صورتحال کافی ابتر ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کے اس تیز رفتار دور میں بھی اس گائوں کے لوگ مریضوں کو چارپائیوں پر اٹھاکر دور کسی اسپتال پہنچانے کیلئے مجبور ہورہے ہیں ۔جبکہ آجکل ہر بستی میں ہیلتھ سنٹر قائم ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دیہات میں ترجیحی بنیادوں پر ہیلتھ سنٹر قائم کیاجائے اور بنیادی وضروری سہولیات بہم رکھنے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Comments are closed.