سرینگر/18مئی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر چمن لال گپتا 86برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ آنجہانی کے دیہانت ہونے پر بھاجپا کے متعدد لیڈران نے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور جموں کشمیر یونٹ سے وابستہ لیڈر و مرکزی وزیر چمن لال گپتا منگل کے روز اپنی رہائشی گاہ واقع جموں میں 86برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ آنجہانی لیڈر نے اپنے پیچھے دو فرزند اور ایک دختر چھوڑ دی ہے ۔ چمن لال کی موت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے ان کی آتما کی شانتی کیلئے پراتھنا کی ہے ۔ اس دوران لیڈران نے کہا ہے کہ بھارتیہ جتنا پارٹی ایک مخلص اور دیش بھگت لیڈر سے محروم ہوگئی ہے اور ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سلجھے ہوئے سیاسی لیڈر تھے جنہوںنے ہمیشہ سے ہی لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا ہے ۔ چمن لال نے جموں میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں اہم رول اداکیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.