کووڈ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کیلئے احکامات جاری؛ سینئر افسران کو روزانہ جبکہ جونیئر افسران کو ایک دن چھوڑ کر دفتر آنا ہوگا
سرینگر/18مئی: جموں کشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر سرکار ملازمین کیلئے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیںہدایت دی گئی ہے کہ’’ انڈر سیکریٹری اور اس سے سینئر افسران کو روزانہ دفتر میں حاضر رہنا ہوگا جبکہ جونیئر افسران کو ایک دن چھوڑ کر دفتر آنا ہوگا۔‘‘سی این آئی کے مطابق منگل کو کمشنرسیکریٹری منوج کمار دویدی کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’انڈر سیکریٹری اور اس سے سینئر افسران کو روزانہ دفتر میں حاضر رہنا ہوگا جبکہ جونیئر افسران کو ایک دن چھوڑ کر دفتر آنا ہوگا‘‘۔خیال رہے کہ یہ احکامات جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے بڑھتے معامات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کے لیے منگل کے روز چند ہدایتیں جاری کی ہیں۔اس کے علاوہ حکمنامہ میںمزید کہا گیا ہے کہ ’’انڈر سیکریٹری یا محکمے کے سینئر افسران، جونیئر افسران اور دیگر ملازمین کے لیے روسٹر تشکیل دیں گے۔ جس دن ایک ملازم دفتر میں حاضر نہیں ہوگا اس دن اس کو اپنے گھر سے فون اور دیگر الیکٹرونک آلات کے ذریعے حاضر رہنا ہوگا۔وہیں سیکریٹریٹ کے ملازمین پر یہ حکم نامہ عائد نہیں ہوگا کیونکہ ان کے لیے پہلے سے ہی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔”اس دوران ملازمین کی بائیو اٹنڈنس بند رکھی گئی ہے۔
Comments are closed.