سرینگر/23اپریل: اْم المومنین حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مفتی اعظم جموں کشمیر مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ ابتدائی دور میں اس عظیم خاتون نے جس طرح رسول اللہ ؐکی معاونت فرمائی وہ اسلامی تاریخ میں سنہرے حروف میں موجود ہے۔ آپؓ نے فقرکو غنیٰ پر ترجیح دی اور اپنے تمام مال کو اللہ کی راہ میں نثار کر دیا۔ حضرت خدیجہؓ وہ پہلی خاتون ہیں جس نے اللہ کی جانب سے پیش کردہ دین اسلام کو صدق دل کیساتھ قبول کیا اور اْ سکی قبولیت کی وجہ سے باقی لوگوں کو اسلام قبو ل کرنے کے سلسلے میں ترغیب اور تحریک ملی۔حضرت خدیجہ ؓکو یہ شرف ہے کہ آپ وہ پہلی خاتون جو رسول اللہ ؐ کے ساتھ بحیثیت زوجہ منسلک ہوئیں اور مال و متاع کو راہ حق میں فدا کرکے ایک مثال قائم کر دی۔ مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ آج اس پْر آشوب دور میں حضرت خدیجہ ؓکی بے مثال زندگی سے سبق حاصل کر نے کی ضرورت ہے اور ملت کی خواتین کو اسی طرح کی زندگی بسر کرنی چاہیے جس طرح آپ ؐنے اپنی زندگی بسر کی۔ جس کی بنیاد امانت، صداقت اور عبادت پر قائم رہی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.