بھارت کے ساتھ تمام تر مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کے خواہشمند ؛ بامقصد اورنتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری/ پاکستان
سرینگر/23اپریل: پاکستان نے ایک مرتبہ زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تمام تر مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کا خواہشمند ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اپنے ہفتے وار نیوز بریفنگ کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات سے حل کرناچاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے پانچ اگست 2019کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات سے ماحول خراب ہوا اور اب بامقصد اورنتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہاکہ پاکستان جاری افغان امن عمل کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ، افغانستان میں امن اورافغان عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہے اور ہم افغانوں کے زیرقیادت اور انتظام مسئلے کے تصفیئے کی حمایت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ پاکستان، بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات مذاکرات سے حل کرناچاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے پانچ اگست دوہزار انیس کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات سے ماحول خراب ہوا اور اب بامقصد اورنتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے حالیہ حملے میں تمام چینی باشندے محفوظ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں اور سفارتکاروں کیلئے مناسب سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.