
ویکسین بنانے کے لئے کسی بھی ملک کو خام مال فراہم کرنے پرپابندی عائد نہیں /امریکی وزیر خارجہ
غریب سے غریب تک ویکسین پہنچانے کے لئے جوبیڈن انتظامیہ نے پہلے ہی اقدامات اٹھائے
سرینگر: امریکہ نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں خام مال پر کسی بھی طرح کی پابندی عا ئد نہیں کی گئی ہے بلکہ جوبیڈن انتظامیہ نے ویکسین کی تیاری تیکنکی جانکاری کے لئے با ضابطہ طور پر مدد فراہم کرنے کاپہلے ہی اعلان کیاہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرم انسٹی چیوٹ کے سربراہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ملک میں ویکسین بنانے میں کام مال کی کمی اور امریکی انتظامیہ کی جانب سے کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے تیار کئے جانے والے خام مال پربھارت کے لئے پابندی عائد کرنے کابیان سامنے آنے کے بعد امریکی وزر خارجہ نے ان افواہوں کوبے بنیاد اور حقیقت سے بعید بتاتے ہوئے کہاکہ کروناوائرس کاٹیکہ بنانے کے ضمن میں امریکہ کئی ممالک کے ساتھ باضابطہ طور پر مشترکہ اقدامات اٹھارہاہے اور بھارت کے ساتھ امریکہ کے رشتے کافی مضبوط اور مستحکم ہے۔ امریکہ نے کسی بھی ملک کے لئے ویکسین کے خام مال فراہم کرنے پرپابندی عائد نہیں کی ہے بلکہ ویکسین تیار کرنے والے ممالک کوجانکاری اور تیکنکی مدد بھی فراہم کرنے کا اعلان کیاہے ۔امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت کروناوائرس سے نمٹنے کے لئے تیار کئے جانے والے خام مال کوآسانی کے ساتھ حاصل کرسکتاہے ۔انہوںنے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ غریب سے غریب تک کروناوائرس کا ویکسین پہنچ جائے تاکہ اس سے کسی بھی مشکل کاسامنا ناکرنا پڑے ۔
Comments are closed.