کورونا متاثرین میں نئے 991مریضوں کو اضافہ ، کئی دنوں بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا؛ متاثرین کی تعداد 139381جبکہ مہلوکین کی تعداد 2034تک جا پہنچی

تازہ معاملات میں جموں میں 499جبکہ کشمیر میں 492نئے کیس درج ، 418شفایاب

سرینگر/12اپریل: جموں کشمیر میںکورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ بدستور جاری ہے ، سوموار کو ایک مرتبہ پھر کیسوں میں اچھا ل دیکھنے کو ملی اور 991افراد کے ٹیسٹ مثبت درج ہوئے ۔ حکام کے مطابق نئے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 139381تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 499جبکہ کشمیر میں 492نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں، ساتھ ہی 418مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔شہر سرینگر میں سب سے زیادہ 303نئے معاملات درج ہوئے ۔ اسی دوران کئی دنوںکے بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا اور گزشتہ 24گھنٹوںمیںکسی بھی مریض کی موت واقع ہوئی نہیں ۔ ادھر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔اموات میںمسلسل اضافہ کے بیچ کئی روز بعد اموات کا سلسلہ تھم گیا اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کسی بھی مریض کی موت نہیںہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کا سلسلہ 2034پر ہی تھم گیا ۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے شفایابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے میں 418مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ ادھرمسلسل جموںکشمیر میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں اُچھال دیکھنے کو ملی اورجموں کشمیر میںبھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ ریکارڈ ہو رہاہے ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں 991افراد کے ٹیسٹ مثبت درج ہوئے ۔ حکام کے مطابق نئے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 139381تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 499جبکہ کشمیر میں 492نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں، ساتھ ہی 418مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میںلوگوںمیںتشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

Comments are closed.