خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات کا نیا موسمی کلینڈر جاری ؛ کچھ دنوں تک موسم خشک جبکہ 15اور 16اپریل کو بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر/10اپریل: وادی کشمیر میں خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے 15 اور 16 اپریل کو پیر پنچال کے آر پار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری خشک موسمی صورتحال کے چلتے لوگوںنے راحت کی سانس لی اور دن بھر اچھی خاصی دھوپ نکلنے کے باعث موسم میںکافی خوشگوار دیکھنے رہا وہیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے کچھ دنوں تک موسم خشک رہے گا تاہم بعد میںپھر سے بارشیں ہو نگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کہ سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.6 سینٹی گریڈ درج حرارت ریکاتڈ کیا گیا جبکہ قاضی گند میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ مومسیات کے مطابق مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1ڈگری کے مقابلے میں 0.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور اسی طرح سے شہر آفاق گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت کم سے کم 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جو ایک دن قبل منفی 0.5ڈگری تھا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں سنیچر کو خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ہفتے کی سہ پہر کے بعد بالائی علاقوں میں ایک دو جگہوں پر ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 اپریل سے 14 اپریل تک کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم 15 اور 16 اپریل کو موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
Comments are closed.