شوپیان اور بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مسلح تصادم آرائیاںجاری

تین سے چار جنگجوئوں محصور ، دونوں علاقوں میں آپریشن جاری ، علاقے فورسز نرغے میں

سرینگر/10اپریل/سی این آئی// محض کچھ گھنٹوں کی خاموشی کے بعد جنوبی کشمیر کے شوپیان اور اننت ناگ میں دو الگ الگ مقامات پر فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین دو مسلح تصادم آرائیاں جاری ہے ۔ پویس نے دونوں جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں علاقوں میںمیں آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طور پر دوسے چار جنگجو محصور ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پہاڑی ضلع شوپیان کے ہادی پورہ نامی گائوں میںجنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور شوپیان پولیس نے مشتر کہ طور پر علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میںسیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسی دوران پورے علاقے میں آپریشن وسیع کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ۔ جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی علاقے میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا جب لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوئے ، پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا جس دوران وہاں جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ابتدائی گولی باری کے بعد خاموشی چھا گئی ہے جبکہ پورا علاقہ سیکورٹی فورسز کے نرغے میں ہے اور آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور ساری صورتحال آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہو جا ئے گی ۔ ادھر ہادی پورہ شوپیان میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی جنوبی ضلع اننت ناگ کے سمتھن بجبہاڑہ علاقے میں بھی جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تھا جہاں جنگجوئوںکے ساتھ فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔پولیس نے دونوں مقامات پر جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور آپریشن ختم ہونے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو جائے گی ۔

Comments are closed.