بانڈی پورہ پولیس نے بغیررجسٹرشن کے چلنے والی 45 گاڑیاں ضبط اور 78 کے خلاف چالان پیش

سرینگر /29مارچ: بانڈی پورہ پولیس نے مناسب دستاویزات کے بغیر گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف خصوصی طور پر مہم چلائی ، خاص طور پر وہ گاڑی جو یو ٹی جے کے اندراج سے باہر کی ہے اور مناسب دستاویزات ,رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ضلع بانڈی پورہ میں چل رہی ہے کے خلاف کاروائی کے دوران بانڈی پورہ پولیس نے ضلع بھر میں 45گاڑیاں ضبط اور78 گاڑیاں کا چالان کیا ۔بانڈی پورہ پولیس نے کی جانب سے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر UT کے باہر سے لائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد سے جلد مکمل کریں۔جموں و کشمیر کے باہر رجسٹریشن نمبروں کے ساتھ خریدی گئی گاڑیاں کو اے آر ٹی او دفاتر جموں و کشمیر میں رجسٹر کروائیں۔

Comments are closed.