ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی ہولی کی تقریب منائی گئی

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی مبارکباد، کہا یہ تہوار آپسی پیار ومحبت کادرس دیتا ہے

سرینگر /29مارچ: بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی رنگوںکا تہوار ہولی رواتی جوش و خروش اور مذہبی جزبے کے ساتھ منائی گئی ۔ اس دوران جموں میں اس سلسلے میں لوگوںمیں کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی جبکہ وادی کشمیر میں مقیم ہندوبرادری سے وابستہ افراد نے بھی ہولی منائی ۔ اس کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں قائم فوجی کیمپوں میںتعینات فوجیوںنے بھی ہولی کی تقریبات منعقد کیں۔ ادھر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی مبارکبادملک بھر میں منایا جارہا ہے رنگوں کا تہوار ہولی ، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی مبارکباد۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی ہندئوں سے منسوب ہولی کا تہوار رواتی جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ہندو برادری سے وابستہ افراد نے ایک دوسرے پر مختلف اقسام کے رنگ چھڑک کر تہوار منایا جبکہ گھر میں طرح کے طرح پکوان بھی تیار کئے گئے تھے ۔ ہولی کا مزدہ زیادہ تر بچوں نے اُٹھایا جو دن بھر رنگوں کے غباروں سے کھیلتے دیکھے گیے ۔ جموں میں ہولی کے سلسلے میں لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھاگیا ۔ جبکہ وادی کشمیر میں مقیم ہندوبرادری سے وابستہ کنبوں نے بھی ہولی منائی اس کے علاوہ وادی میں قائم فوجی کیمپوںمیں بھی ہولی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور سب سے بڑی تقریب فوجی چھاونی بی بی کنٹ میںمنائی گئی جہاں پر فوجی اہلکاروںنے ایک دوسرے پر مختلف رنگ چھڑکے۔ ادھر رنگوں کا تہوار ہولی پیر کو کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ملک بھر میں پورے جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رامناتھ کووند ، نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم مودی سمیت ملک کی سرکردہ شخصیات نے باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔سی این آئی ذرائع کے مطابق رنگوں کا تہوار ہولی پیر کو کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ملک بھر میں پورے جوش و خروش اور روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رامناتھ کووند ، نائب صدر وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم مودی سمیت ملک کی سرکردہ شخصیات نے باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے لکھا : ہولی کے موقع پر سبھی باشندگان وطن کو مبارکباد۔ رنگوں کا تہوار ہولی ، سماجی ہم آہنگی کا تہوار ہے اور لوگوں کی زندگی میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔وہیں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر وطن کے باشندوں کو مبارکباد دی۔ ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں جاری ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر اس تہوار کو مکمل احتیاط سے منایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ "تمام باشندگان وطن کو ہولی کی مبارکباد! رنگوں کا یہ تہوار آپ اور آپ کے اہل و عیال کی زندگیوں میں ہم آہنگی، امن و شانتی، صحت، تعلیم اور خوشحالی لائے۔ایک دوسری ٹویٹ میں نائب صدر نائیڈو نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر حکومت کی طرف سے بتائی جانے والی تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں۔دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بدی پر نیکی کی جیت کی علامت ہولی تہوار کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "آپ سب کو ہولی بہت مبارک ہو۔ خوشی و مسرت، جوش و لطف اندوزی کا یہ تہوار ہر شخص کی زندگی میں نیا جوش و جذبہ پیدا کرے۔

Comments are closed.