اننت ناگ میں درران شب آٹو چوری کیاگیا ؛ نقب زنی کے بڑھتے واقعات پر لوگوں میں تشویش

سرینگر /27مارچ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دوران شب چوروں نے ایک شہری کے صحن سے آٹو اُڑالیا ہے ۔ آٹو ہی شہری کیلئے روزگار کا واحد ذریعہ تھا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے میر دانتر علاقے میں ایک شہری محمد امین آہنگر کے صحن سے ایک آٹو زیر نمبر JK03B-2372چوروں نے دورن شب اُڑالیا ۔ چوری کی بڑھتی وارداتوں پر مقامی لوگوں نے تشویش کااظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں میوشی چوری اور نقب زن سرگرم ہے جن کو پکڑنے میں پولیس ناکام ہوچکی ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ مذکورہ شہری کیلئے یہ آٹو ہی آمدنی کاایک ذریعہ تھا جس کو چوروں نے اُڑالیا ۔ انہوںنے پولیس نے اعلیٰ افسران سے اس سلسلے میں اپیل کی ہے کہ چوروں کو پکڑنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں۔

Comments are closed.