دوران ڈیوٹی انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر اچانک موت کی آغوش میںچلا گیا

راجوری میں المناک واقعہ ، علاقے میں کہرام ، پونچھ میں اھیڑ عمر کی خاتون کی لاش دریا سے برآمد

سرینگر /27مارچ: جموں کے راجوری ضلع میں ایک المناک واقعہ میں دوران ڈیوٹی گورئمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول کا پرنسپل اچانک موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے فصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کے راجوری ضلع میں ایک المناک واقعہ اس وقت پیش آیا ۔جب گورئمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول میں تعینات پرنسپل جو کہ زونل ایجوکیشن آفیسر کے اضافی عہدے پر بھی تعینات تھا اسکول میں معائنہ کیلئے جا رہا تھا جس دوران وہ اچانک بے ہوش گر پڑا ۔عین شاہدین کے مطابق اگرچہ مذکورہ پرنسپل کو اسپتال پہنچنے کی کوشش کی گھئی تاہم ڈاکٹروںنے انہیں وہاں مردہ قرار دیا ۔ انتظامیہ کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرنسپل معمول کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات تھا اور اس دوران وہ اچانک بے ہوش پڑ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اسکو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس نے دم توڑ دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی بھی چیز واضح نہ ہو سکی کہ کس طرح سے پرنسپل کی موت واقع ہوئی ۔ مذکور پرنسل کی شناخت راجیش گپتا کے بطور ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں جب متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں حقائق کو جاننے کی کوشش کی جار ہی ہے کس طرح سے ان کی موت واقع ہوئی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر چکٹرو پونچھ میں ہفتہ کے روز ایک 58سالہ خاتون کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ دریاء میں مقامی لوگوں نے خاتون کی لاش دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا جس دوران پولیس کی ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ خاتون کی شناخت شریفہ بی اہلیہ نور الدین ساکن دانا ڈوئی منڈی کے بطور ہہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے اور لاش کو آخری رسومات کیلئے ورثاء کے حوالے کردی جائے گی ۔

Comments are closed.