بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترتعلقات کے خواہاں / وزرات خارجہ ترجمان

جامع مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کیلئے پاکستان کو پہل کرنے ہوگی

سرینگر /27مارچ: بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہترتعلقات کے خواہاں ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزرات خارجہ ترجمان نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں اہم اقدامات بھی کررہی ہے۔بھاک بھارت مذکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک نہ ملک مخالف سرگرمیوں پر روک لگا دی جائے تب تک مذاکرات کو آگے نہیں بڑھا جا سکتا ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران وزرات خارجہ ترجمان انووراگ شری واستو کا کہنا تھا کہ بھارت اب ترقی کے نئے دور کا آغاز کریگا ،۔اسی دوران انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کے لئے ہمسایہ ملکوں کو بھارت مخالف سرگرمیوں پر روک لگا دینی چاہے ۔واستو کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن اوربہتر تعلقات رہیں تاہم بہترتعلقات کیلئے لازمی ہے کہ پرامن اورخوشگوارماحول تیارکیاجائے،پاکستان کوبھی اپنی ذمے داری نبھانی چاہیے اورہرطرح کی انتہا پسندی کی سرگرمیوںکومکمل طور پرختم کرنا چاہیے۔ جموں کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکیساتھ ملک کے امن وترقی کو سبوتاڑکرنے کیلئے کئی عناصرسرگرم ہیں لیکن ایسے عناصرکوسختی کیساتھ کچلنے کی ضرورت ہے اور کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں امن و امان کو بگاڑنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی امن مخالف سرگرمیوں میں مبتلا پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔پاکستان کو ایک بار پھر بر اہ راست نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ جب تک سرحدپار بھارت مخالف انتہاپسندسرگرمیاںختم نہیں ہونگی تب تک بہترتعلقات اورجامع مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں کہا کہ بھارت مخالف سرگرمیوں کو بند کرنے کے لئے پاکستان کو اقدامات کرنے چاہے تاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جائے ۔

Comments are closed.