سرینگر/16مارچ: کولگام پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر04 قماربازوں کو گرفتار کیا۔ان کے قبضے سے نقدی رقم بر آمد کیا ۔ ادھر اونتی پورہ پولیس اور کولگام پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 06منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے أن کے قبضے ممنوعہ مادہ برآمدکرکے ضبط کیا۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن دیوسر کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرسپت گوڈی پورہ علاقے میںقماربازی اڈے پر چھاپہ مار کرچارقماربازوں کو جن کی شناخت جہانگیر احمد شاہ ولد محمد احسن شاہ،عبدل احد بٹ ولد محمد اسماعیل بٹ،عبد ل رشید بٹ ولد عبد ل غنی بٹ اورجاوید احمد شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکنان گندی پورہ کو گرفتار کر کے داوپر لگائی نقدی رقم 5500روپے اور تاش کے پتے بھی ضبط کرلی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبری 12/2021 پولیس اسٹیشن دیوسر میں درج کیا گیا ہے اوراس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ادھر پولیس اسٹیشن اونتی پورہ نے ریشی پورہ علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK18-0221 و روکا جس پر دو افراد سوار تھے ،جن کی شناخت پرویز احمد شیخ ولد غلام حسن شیخ،عامر مقبول ولد محمد مقبول بٹ ساکن ریشی پورہ اونتی پورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران ، افسران نے ان کے قبضے سے 04 کلو گرام بھنگ جیسا نشیلی مادہ برآمد کر لی۔ انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ا س جرائم میں جو موٹر سئیکل استعمال کیا گیا اس کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ اس سلسلے پولیس نے پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں کیس ایف آئی آر نمبر 32/2021 کومتعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ۔ اسی طرح سے کولگام پولیس نے ایک اور کاروائی میں پولیس اسٹیشن کئیموہ نے کھوڈونی اور ریلوے پل ونپوں کے نزدیک الگ الگ دو جگہوں پر چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔ جن کی شناخت عرفان رشید ڈار ولد عبدالرشید ڈار ،عابد حسین ریشی ولد غلام حسن ریسشی ساکنان ہانجی پورہ میربازار۔عنصر احمد میر ولد غلام نبی میر، اور بلال احمد گنائی ولد سید اللہ گنائی ساکن پیٹھبگ دیلگام اننت ناگ کو گرفتار کیا جن کے قبضے 12 کلو گرام خشخا ش پوست اور 05 گرام ہیروئن ضبط برآمد کر لی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.