سرکاری نرخناموں کو بالائے طاق رکھنے والے مٹن ڈیلران ؛ پٹن میں دو دکانوں کو سیل کردیا گیا ، خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول

سرینگر/16مارچ: شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں قصابوں کی 2دکانوں کو سیل کردیاگیاجبکہ سرکاری نرخناموں کو بالائے طاق رکھنے اور اضافی ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والوں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ بارہمولہ کی ہدایت پر آج پٹن میں ٹیم نے کئی بازاروں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سرکاری سرکاری نرخنامہ کے بجائے قصابوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے میں ملوث پایا ۔ ٹی ایس او پٹن کی قیادت میں ٹیم نے2مٹن دکانوں کو سیل کرلیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ قصبہ میں 600روپے گوشت فروخت کیا جارہا ہے جس پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے قصورواروںسے جرمانہ بھی وصول کیا ۔ یاد رہے کہ اس وقت وادی بھر میںقصابوں کی دکانیںبند پڑی ہے کیوںکہ محکمہ نے جو گوشت کی قیمت مقرر کی ہے اس پر قصاب مطمین نہیں ہے اس لئے بطور احتجاج دکانیں بند رکھی گئی ہے تاہم سرکار نے مٹن ڈیلروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اگر بلا وجہ دکان بند رکھیں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Comments are closed.