سرینگر/ 12مارچ/سی این آئی// اننت ناگ میں حلقہ پٹواری کا کہیں اپتہ پتہ نہیں چلتا اور ناہی راشن گھاٹوںمیں سٹور کیپروںکا کہیں پتہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حلقہ پٹواریوںمیں پٹواری کا کہیں اتہ پتہ نہیں چلتا ۔ اپنے مخصوص دفتروں میں کبھی کبار ہی پٹواری کے درشن ہوتے ہیں ہفتے کے ساتوں دن لوگ پٹواری کو ڈھونڈتے رہتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ متعددسرکاری کاموںکو انجام دینے کیلئے پٹواری کے دستخط ضروری ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ ان پٹواریوںکے پاس جانا چاہتے ہیںلیکن وہ ہے کہ ملتے ہی نہیں ۔ اسی طرح راشن گھاٹوں کے منشی یا سٹور کیپر بھی عید کے چاند کی طرح غائب رہتے ہیں اور جب راشن ڈیپو میں راشن دستیاب ہوتا ہے تب وہ دکھتے ہیںلیکن راشن کی تقسیم کاری کے بعد وہ راشن ڈیپو میں موجود نہیں رہتے ۔ اس ضمن میں لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں سٹور کیپروں سے گولڈن کارڈ میں مہر لگانی پڑتی ہے یا دیگر کام ہوتے ہیںلیکن سٹور کیپر غیر حاضر رہنے سے ان کے کام ادھورے رہ جاتے ہیں۔ لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں اپیل کی ہے کہ وہ پٹواریوں اور منشی حضرات کو اپنے ٹھکانوں پر حاضر رہنے کی ہدایت کریں تاکہ لوگوںکو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.