کنزر ٹنگمرگ میں بینک ڈکیتی ؛ نا معلوم مسلح افراد 2.25لاکھ برانچ سے اڑا کر فرار

سرینگر/ 12مارچ: بینک ڈکیتی کے ایک اور واقعہ میں شمالی کشمیرکے کنزر علاقے میںپستول بردار افراد نے گرمین بینک پر دھائوا بول کر وہاں سے لاکھوں روپے کی رقم لوٹ لی ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے کنزرعلاقے میںجمعہ کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پستول بردار افراد نے گرمین بینک برانچ میں داخل ہوکر وہاں سے رقم لوٹ لی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اوگمناہ کنزر بارہمولہ علاقے میں جمعہ کے بعد دوپہر کچھ بستول بردار افراد نمودار ہوئی جنہوں نے گرمین بینک برانچ میں داخل ہوکر وہاں بندوق کی نوک پر رقم لوٹ لی ۔ انہوں نے بتایا کہ بینک میں موجود افراد نماز کیلئے گئے تھے جس دوران نا معلوم مسلح افراد نے بینک برانچ میں داخل ہو کر رقم لوٹ لی جبکہ انہوںنے اس وقت کچھ گولیوں کے روانڈ بھی چلائیں جس کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ پستول بردار افراد نے قریب 2.25لاکھ روپے کی رقم بینک سے لوٹ لی ۔ پولیس کے مطابق بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور اس معاملے میںکیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ان افراد جنہوںنے بینک برانچ کو لوٹ لیا ان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.