وادی میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں / محکمہ فلڈ کنٹرول

دریائوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بہت نیچے

سرینگر/ 12مارچ: محکمہ فلڈ کنٹرول و اری گیشن نے لوگوں کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں اس وقت سیلاب کا کوئی خطر ہ نہیں ہے ۔ محکمہ نے کہا ہے کہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح پہلے ہی کافی کم تھی جس کی وجہ سے سیلاب کا کائی خطر نہیں ہے ۔ محکمہ کے مطابق گزشتہ برس طویل وقت تک موسم خشک رہنے سے زمین بھی سوکھ گیا تھا اورندی نالوں میں بھی پانی موجود نہیں تھا اس لئے سیلاب کاکوئی خطرہ نہیں ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں لوگوں میں اس بات کا خوف پیدا ہوا ہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کہیں 2014کے طرز پر سیلابی صورتحال پیدا نہ ہوں جس سے پوری وادی کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔ وادی میں گزشتہ چار وز سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ کہیں سیلابی صورتحال پیدا نہ ہوں ۔ تاہم محکمہ فلڈ کنٹرول و اری گیشن نے ان خدشات کو دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس وقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے البتہ محکمہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر بارشوں کا سلسلہ تھمے گا نہیں تو پانی کی سطح پر مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس موسم طویل مدت تک خشک رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں ندی نالے ، دریاء اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح کافی کم ہوئی تھی جبکہ زمین بھی کافی سوکھ چکی تھی جس کی وجہ سے بارشوں کے پانی سے دریائوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بہت نیچے ہے ۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں 5ستمبر 2014کو تباہ کن سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے متعدد انسانی جانیں تلف ہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں مکانات تباہ ہوئے جبکہ قریب 70فیصدی آبادی زیر آب آچکی تھیں ۔ اس سیلاب نے وادی میں کافی تباہی مچادی تھی اربوں روپے کا نقصان ہوا اور انسانی جانیں بھی چلی گئیں تھیں اس لئے جب بھی ایک دو روز تک مسلسل بارشیں ہوتی ہیں تو لوگوں کو سال 2014کی تلخ لمحات یاد آتے ہیں اور سیلابی کے خدشات بڑھنتے لگتے ہیں ۔

Comments are closed.