باغات سرینگر کے نوجوان کی نئی دلی میںپُر اسر ار حالات میں موت ؛ اہل خانہ کا احتجاج ، کہا ان کے لخت جگر کو قتل کیا گیا ، تحقیقات کا کیا مطالبہ

سرینگر/04مارچ: باغات سرینگر کے اہل خانہ نے نئی دلی میں لخت جگر کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقا ت کرائی جائے تاکہ ملوثین کو کڑی سے کڑی سز ا دی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق باغات سرینگر کے 28سالہ نوجوان کی پُر اسر ار موت کے بعد اہل خانہ نے جمعرات کو احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے لخت جگر کو دلی میں قتل کر دیا گیا اور مطالبہ کیا کہ قتل میںملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ عاقب رشید بٹ دلی کی جنگ پورہ علاقے میں 02مارچ کو پُر اسرا طور پر موت ہوئی ، تاہم افراد خانہ کے مطابق عاقب کو قتل کر دیا گیا ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس قتل میںملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارورائی کی جائے ۔ انہوں نے دلی کے پولیس کمشنر اور کشمیر پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے قتل میںملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے تاکہ انہیں انصاف مل سکے اور قتل میںملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنی ضروری ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعا ت پیش نہ آئیں ۔

Comments are closed.