دن میںکھلی دھوپ نکلنے سے موسم بہار جیسیا سماں ، لوگو ں نے لی راحت کی سانس

محکمہ موسمیات نے 6مارچ تک موسمی صورتحال میںکسی بھی تبدیلی کے امکانات کو کیا رد

سرینگر/03مارچ : دن میںکھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میںموسم بہار جیسی دھوپ کے نتیجے میںلوگوں نے کافی راحت کی سانس لی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 6مارچ تک موسمی صورتحال میںکسی بھی تبدیلی کے امکانات کو رد کرتے ہوئے موسم مجموعی طو ر پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہے اور لوگ خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور اس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوگا۔خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں بدھ کی رات کم سے کم درجہ حرارت 2?3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا وادی کشمیر میں گزشتہ روز موسم خوشگوار رہا اور دن بھر خوش کن دھوپ کھلی رہے جس سے لوگوں کو پارکوں، دکان اور دوسری جگہوں پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔وادی میں موسم میں بہتری واقع ہوتے ہی کھیتوں اور باغوں میں بھی کسانوں کو مختلف کاموں میں مصروف دیکھا جا رہا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیشگوئی کی تھی کہ موسم کچھ دنوں تک مجموعی طور پر خشک رہے گا جبکہ 06مارچ کے بعد موسمی صورتحال میںپھر سے تبدیلی آنے کا امکان ہے جس کے بعد بارشیں ہو سکتی ہے ۔

Comments are closed.