شوپیان میں جواں سالہ پٹواری حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل ؛ قاضی گنڈ میں دوشیزہ نے رسی سے لٹکتے ہوئے خود کشی کی

سرینگر/02مارچ: وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں آئے روز اضافہ کے بیچ جنوبی ضلع شوپیان میں جواں سال پٹواری حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر دوشیزہ نے قاضی گنڈ علاقے میں اپنے ہی گھر کے ایک کمرے میں گلے میں رسی کا پھندا لگاکر خود کشی کرلی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کی ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کے اگلر علاقے میں منگل کو ایک جواں سال پٹھواری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ33سالہ انعام الحق ساکن بلہ پورہ ،شوپیان کو اگلر کے ایک سیب کے باغ میں بیہوش پایا گیا۔اْسے اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔ انعام محکمہ اریگیشن میں بحیثیت پٹھواری تعینات تھا۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں اضافہ کے باعث تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ادھر جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میںاپنے ہی گھر کے ایک کمرے میں گلے میں رسی کا پھندا لگاکر خود کشی کرلی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ قصبہ میں ایک 17سالہ دوشیزہ نے اپنے گھر کے ایک کمرے میں رسی سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کی شام دیر گئے دوشیزہ کو اپنے کمرے میں رسی سے لٹکتے ہوئے پایا گیا اگرچہ گھر والوںنے لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لڑکی نے اس طرح کا راست قدم کیوں کر اُٹھایا ۔ اس واقعے پر علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگ جوق در جوق مہلوک لڑکی کے گھر تعزیت کیلئے پہنچنے ۔

Comments are closed.