پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اگ گھریلو گیس سلینڈروں میں اضافہ ؛ بغیر سب سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 794روپے کردی گئی
سرینگر/25فروری/سی این آئی/ /پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب رسوئی گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق 25فروری جمعرات سے ہی لاگ ہوگا ۔ رواں ماہ میں یہ تیسری بار ہے جب گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ بغیر سب سبسڈی کے گیس سلینڈر اب 769کے بجائے اب 794روپے کردی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب گھریلو گیس سلینڈروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تیل کمپنیوں نے گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کردیا ہے۔جس کے بعد بغیر سبسڈی والے 14.2 کلوگرام کے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 769 روپے سے بڑھ کر 794 روپے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتیں 25 فروری 2021 سے لاگو ہوگئی ہیں۔ بتادیں کہ اس مہینے میں گیس سلینڈر کی قیمتوں میں یہ تیسری مرتبہ اضافہ ہے۔ بغیر سبسڈی والے سلینڈر کے دام میں آج 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فروری ماہ میں تین مرتبہ گیس سلینڈر کے دام بڑھ گئے ہیں۔ سرکار نے چار فروری کو ایل پی جی کے دام میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد 15 فروری کو ایک مرتبہ سلینڈر کے دام میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب یہ تیسری مرتبہ پھر سے 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ تین مہینے میں گیس سلینڈر 200 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ یکم دسمبر کو سلینڈر کی قیمت 594 روپے سے بڑھ کر 644 روپے کردی گئی تھی۔ یکم جنوری کو پھر سے 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد 644 والا سلینڈر 694 روپے کا ہوگیا۔اس کے بعد چار فروری کو کئے گئے اضافہ کے بعد گیس سلینڈر کی قیمت 694 روپے سے بڑھ کر 719 روپے ہوگئی۔ 15 فروری کو 719 روپے سے بڑھ اس کی قیمت 769 روپے ہوگئی اور اب اس کی قیمت 794 روپے ہوگئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ویسے ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی کے دام میں تبدیلی ہوتی ہے ، مگر اس مرتبہ یکم فروری کو صرف کمرشیل گیس سلینڈر کے داموں میں 190 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم مہینے کے درمیان میں بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.