سرینگر/25فروری: مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سوشل میڈیا کا استعمال کرکے جموں کشمیر میں ملٹنسی کو بڑھاوادے رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پر حکومت کا کنٹرول ضروری بن گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکز ی وزیر روی شنکر پرساد نے آج سوشل میڈیا کے حوالے سے سرکاری قواعد و ضوابط کے سلسلے میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی ملک جموں کشمیر میں ملٹنسی کو بڑھاوادینے کیلئے سماجی ویب سائٹس کا سہارا لے رہا ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک سوشل میڈیا کو بھارت کے خلاف منفی پروپگنڈا کے لئے بھی استعمال کررہے ہیں اس لئے سوشل میڈیا پر حکومت کا کنٹرول ہونا چاہئے اور سرکار کو سوشل میڈیا پر جاری کی جارہی خبرین اور پوسٹ کے بارے میں جانکاری ملنی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ اظہار رائے کے حق کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ملکی سلامتی کے ساتھ سمجھوتیہ کیا جائے انہوںنے کہا کہ اظہاررائے کا حق ایک دائرے میں ہونا چاہئے ۔ روی شنکر نے کہا کہ بھارت مخالف پروپگنڈا کے کنٹرول کا نظام ضروری ہے کیوں کہ پڑوسی ممالک اس پلیٹ فارم کو بھارت کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.