شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری
محکمہ بجلی کی جانب سے مشتہر کردہ کٹوتی شیڈول پر کہیں عمل درآمد کیوں نہیں / صارفین کا سوال
سرینگر/23فروری: شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں لوگ سخت پریشان ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے کہا ہے کہ اگر محکمہ بجلی نے کٹوتی شیڈول جاری کیا ہے تو اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہورہا ہے ۔ بجلی کی آواجاہی سے شہرو دیہی آبادی ذہنی کوفت کے شکار ہوئے ہیں ۔ لوگوںنے محکمہ کے اعلیٰ زمہ داروں اور ایل جی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے بجلی کی معقول فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر میں دن بھر بجلی کی آواجاہی جاری رہتی ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تاجر وں و صنعت کاروںکو بھی شدید دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ بجلی کی کٹوتی شیڈول اگرچہ محکمہ نے جاری کیا ہے لیکن اس پر خود ہی محکمہ عمل نہیں کررہا بلکہ اپنی من مانی طریقے سے ہر آدھے گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند رکھی جاتی ہے ۔شہر سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع کے لوگوں خاص کر دیہی علاقوں کے لوگوںنے بھی شکایت کی ہے کہ دیہی علاقوں میں بجلی برائے نام ہے ۔لوگوںنے کہاکہ صبح ہمیں بجلی کا دیدار کرایاجاتا ہے تو پھر دن بھر اس کی شکل بھی نہیں دکھائی جاتی ۔ لوگوںنے کہا کہ گزشتہ برس بھی اگرچہ بجلی کا نظامم درہم برہم رہا لیکن اس قدر بجلی کٹوتی نہیں تھی ۔ صارفین نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ کافی تنگ آچکے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ماہ فروری میں بھی شیڈول میں تبدیلی نہیںلائی گئی جس کے نتیجے میںصارفین کو پریشانیو ں کا سامنا ہے ۔
Comments are closed.