جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ; 94مزید افراد کے ٹیسٹ مثبت ، چار روز بعد ایک اورمریض کی ہوئی موت
متاثرین کی تعداد126019جبکہ اموات کی تعداد 1955تک پہنچ گئی
سرینگر/23فروری: جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلا ئو مسلسل جاری ہے اور منگل کو مزید 94فراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد126019تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں سے 22اور کشمیر سے 72نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 62مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ ادھر جموں کشمیر میںمسلسل چوتھے رو بھی کسی بھی مریض کی موت واقع نہیںہوئی ۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی جبکہ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے لگا ہے ۔جموں کشمیر میں چار روز بھی ایک مریض کی موت واقع ہوئی ۔حکام کے مطابق جموںکشمیر میں منگل کوچار روز بعد ایک مریض کی موت واقع ہوئی اور اس طرح سے مہلوکین کی تعداد 1955تک پہنچ گئی۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے شفایابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 62نئے مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ ادھرمنگل کو مزید 94فراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد126019تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں سے 22اور کشمیر سے 72نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 62مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔قابل امر ہے کہ ماہرین نے کورونا وائرس کی ووسری لہر کیلئے خبر دار کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتے ۔ ماہر مالج ڈاکٹر نوید نظیر شاہ نے سماجی وئٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مہاراشٹر اور کیرالہ میںکورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہونے لگا ، لوگوںکو خبر دار رہنے کی ضرورت ہے اور کورونا ویکسین لگا کر اپنی زندگیوںکو بچا لیا جائے ۔
Comments are closed.