سرینگر/18فروری: ضلع ترقیاتی کونسل کے چیر پرسن او ر نائب چیر پرسن کے عہدوں کیلئے کشتواڑ اور رام بن میں جمعرات کو انتخابات ہوئے جس دوران نیشنل کانفرنس کے اْمیدواروں نے رام بن اور کشتواڑ ضلع کونسلوں کے چیئر پرسنوں کا انتخاب جیت لیاجبکہ آزاد امید وار نے رام بن میں نائب چیر پرسن کے عہدے پر قبضہ جما لیا ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسلوں کے چیر پرسن اور نائب چیر پرسنوں کے عہدوں کیلئے انتخابات مکمل ہوئے ۔ گزشتہ ہفتے رام بن اور کشتواڑ اضلاع میں عین وقت پر انتخابات معطل ہوئے تھے جس پر جمعرات کو انتخابات ہوئے ۔ اس دوران ان انتخابات میں نیشنل کانفرنس اْمیدوار پوجا دیوی نے کشتواڑ کونسل پر آٹھ ووٹ حاصل کرکے چیئر پرسن کی سیٹ پر جیت حاصل کرلی۔ اس کونسل کے نائب چیئر مین کا عہدہ کانگریس اْمیدوار سائمہ لون کے کھاتے میں گیا۔رام بن ضلعی کونسل کے چیئر پرسن کا عہدہ شمشاد بیگم نے گیارہ ووٹ حاصل کرکے جیت لیا جبکہ اس کونسل کے نائب چیئر پرسن کا عہدہ آزاد اْمیدوار رابیہ بیگ کے حصے میں آیا۔قابل ذکر ہے کہ رام بن کے تین آزاد اْمیدواروں بشمول بشیر رونیال نے گذشتہ روز نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات ہوئے جس کے بعد تمام اضلاع میں چیر پرسن اور نائب چیر پرسن کے عہدوں کیلئے انتخابات ہوئے اور ان میں ان عہدوں کیلئے نمائندوں کو چنا لیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.