جموں کشمیر میں شعبہ صحت میں جدت لائی جارہی ہے / اٹل ڈلو

ورلڈ بینک کی جانب سے 367.48کروڑ منظور کئے گئے

سرینگر/13فروری: جموں کشمیر میں شعبہ صحت میں کافی سدھار لایا گیا ہے اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے نئی ہائیٹیک مشنری اور قریب 50کروڑ روپے کے آلات نصب کئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فائنانس کمشنر ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیش ڈیپارٹمنٹ اٹل ڈلو نے ایک مقامی روزنامہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے جموں کشمیر میں صحت شعبہ میں کافی سدھار لایا گیا ہے جموںکشمیر کے مختلف ہسپتالوں اور طبی مراکز ، میڈیکل کالجوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ہائی ٹیک مشنری اور قریب 50کروڑ روپے کے مختلف طبی آلات نصب کئے گئے ہیںجس میں ورلڈ بینک کا معالی تعاون شامل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے جموں کشمیر میں شعبہ صحت میں سدھار اور جدت لانے کیلئے 337.48کروڑ روپے منظور کئے ہیں ۔ فائنانشل کمشنر ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اٹل ڈلو نے کہا کہ جموں کشمیر کے طبی مراکز میں نئی ٹیکنالوجی کے ہائی ٹیک مشنری نصب کرنے کا پروجیکٹ مار چ 2021تک مکمل ہوجائے گاانہوںنے کہا کہ میڈیکل کالجوں اور اس سے منسلک ہسپتالوں کو جدید مشنری سے لیس کرنے اور صحت شعبہ میں سدھار لانے کیلئے ورلڈ بینک نے 367.48کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان آلات کی حصولیابی کیلئے عمل پہلے ہی شروع کیا گیا ہے ۔ انہوںںے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن اور شعبہ ہیلتھ میں مضبوطی لانے کیلئے ہماری کوشش جاری ہے ۔ اٹل ڈلو کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ 19کئر ہسپتالوں میں بھی جدید آلات نصب کئے جارہے ہیں جن م یں ہائی فلو آکسیج آلات، نیوبلائزرز، آکسیجن کنسٹریٹرس ، انفیوجزن پمپ، شامل ہیں۔ اس دورانہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آئی سی یو کو بھی مختلف آلات فراہم کئے جارہے ہیں جنمیں ای سی جی مشنین ، کیڈرک مونیٹرنگ ، اے بی جی انلائزر اور دیگر سامان سے لیس کیا جارہے ۔

Comments are closed.