گلمرگ او ر پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے تمام علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت بہتر؛ آئندہ ایک ہفتے تک موسمی صورتحال میںتبدیلی کا کوئی امکان نہیں،/ محکمہ موسمیات
سرینگر/13فروری: شہر آفاق گلمرگ او ر پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے تمام علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں قابل قدر بہتری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی ۔اسی دوران سنیچروار کے روز دن میں دھوپ چھائو کا کھیل جاری رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 10 دنوں کے دوران خشک موسم کی پیشنگوئی کی ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ سی این آئی کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر میں بہار جیسے موسم سے لوگوں میں خوشی کی لہر لوٹ آئی ہے۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت کافی بہتر ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ہفتے کی رات کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بتادیں کہ قبل ازیں سرینگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاح مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وہیں جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.6، کٹرا میں 11.0، بٹوت میں 6.4، بنیہال 7.2 اور بھدرواہ 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.0، کرگل منفی 14.2 دراس منفی 18?6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے دس دن کے دوران خشک موسم کی توقع ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آنے کے امکانات کم ہے جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.