بالہامہ سرینگر میں خونخوار تیندوئے کی موجودگی سے خوف و دہشت ؛ محکمہ وائلڈ لائف نے جھال بچھاکر تندوئے کو کیا زندہ گرفتار ، لوگوں نے لی راحت کی سانس

سرینگر/13فروری: سرینگر کے بالہامہ علاقے میںمحکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے خونخوار تندوئے کو زندہ پکڑ کر اس کو سنیچری میں منتقل کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے بالہامہ علاقے میںسنیچروار کی صبح اس وقت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب مقامی لوگوں نے علاقے میںایک خونخوار تیندوے کی نقل و حمل دیکھی جس کے بعد انہوںنے محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کر دیا جنہوں نے تندوئے کو پکڑ لیا ۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سمپورہ پانتھ چوک کے نزدیک بالہامہ علاقے میں سنیچروار کی صبح تندوے کی نقل و حمل کی اطلاع ملنے کی بعد وائلڈ لائف کی ایک ٹیم مکمل ساز و سامان کے ساتھ علاقے میںپہنچ گئی جس دوران مقامی لوگوں کی مدد سے انہوںنے تندوے کو زندہ گرفتار کر لیا ۔ انہوںنے بتایا کہ تندوئے نے لوگوں خاص طور پر بچوں میں خوف و دہشت پھیلا رکھا تھا جبکہ ان کی زندگیوںکو بھی خطرہ لاحق ہو گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروںنے علاقے میں ایک جھال بچھائی جس دوران انہوںنے تندوئے کو شوٹ کئے بغیر ہی زندہ گرفتار کر لیا ۔ جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی اور انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔

Comments are closed.