مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود / قریشی
سرینگر/07فروری/سی این آئی// پاکستان نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدمیں ان کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے میں پارلیمانی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پھر سے کشمیر مسئلے کو اجاگر کیا ۔پاکستانی وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم نے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو سفارتی سطح پراٹھانے کیلئے خصوصی کوششیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔تاہم اسے دوبارہ سلامتی کونسل میں لے جانے کی ہماری کوشش کا مقصد اس مسئلے کو پھر سے اٹھانا اور پاکستان کے موقف کااعادہ کرنا تھا۔ہم اس مقصد میں کامیاب ہوئے اور مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے کئی مرتبہ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھی یہ مسئلہ موثر طورپر اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس میں بھی تنازعہ کشمیر پر بحث ہوئی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خارجہ میں قائم کیاگیا کشمیر سیل مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے موثر کردارادا کررہا ہے۔اس موقعہ پر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زوردیا۔
Comments are closed.