جموں کشمیر کے 80فیصدی نوجوانوں کو روزگار دینا میرا مقصد ؛ نوجوانوں کو صحیح راستہ دکھانے کی ضرورت/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سرینگر/06 فروری: جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ میرا مقصد جموں کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرناہے ۔منوج سنہا نے ہاروارڈ یو ایس انڈیا انشیٹو سالانہ کانفرنس میں ابتدائی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو صحیح راستہ دکھانے کی ضرور ت ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوٹی جموں کشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو اپنا آپ پہنچانا ہوگا اور غلط راستے پر چلنے سے پرہیز کرنا چاہئے جبکہ دوسرے نوجوان جو راستہ بھٹک چکے ہیں ان کو بھی قومی دائر ے میں واپس لانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ لیفٹنٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سنہا نے ہارورڈ یو ایس انڈیا انیشی ایٹو سالانہ کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔ ایل جی سنہا نے اس بات پر زور دیا کہ بے تحاشہ علم ، دانشمندی اور توانائی کے حامل نوجوان اینٹ سے اینٹ سے ایک نیا مستقبل تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت یوتھ ہے۔ انہیں روایتی دانش یا ہجوم کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں یہ احساس ہونا چاہئے کہ وہ کون ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ میرا مقصد جموں کشمیر میں روز گار کے نئے ذرائع پیدا کرنا ہے اور 80فیصدی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا میرا مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں تک جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی اور روزگار کے حوالے سے نمایاں تبدیلی دکھے گی ۔ انہوںنے کہا کہ میں چاہوں گا کہ جموں کشمیر کا کا ہر بچہ کامیاب اور اچھا شہری بنے اانہوںنے کہا کہ میںیوٹی میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار اداکرتا رہوں گا۔
Comments are closed.