وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کی اطلاع پر اننت ناگ میںپولیس کی کارروائی
8چیتے کی کھالیں ،38 ریچھ گال بلیڈر اور چار ہرن سینگ سمیت دیگر اعضاء بر آمد ، ایک گرفتار
سرینگر/30جنوری: جنوبی ضلع اننت ناگ میں ایک خصوصی کارورائی کے دوران پولیس و سیکورٹی فورسز نے جنگلی جانوروں کی جلد اور دیگر اعضا ء برآمد کئے جبکہ اس معاملے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ سی این آئی کے مطابق وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو ، نئی دہلی کے ذریعہ فراہم کرد ہ ایک مصدقہ اطلاع پر ، اننت ناگ پولیس ، سی آر پی ایف 40 بٹالین اور محکمہ جنگلات کے وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے اننت ناگ کے شرپورہ علاقے میں چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں ممنوعہ جنگلی جانوروں کی جلد و دیگر اعضاء برآمد کیا۔ جن میں آٹھ چیتے کی کھالیں ، 38 ریچھ گال بلیڈر اور چار ہرن سینگ شامل ہیں۔پولیس اسٹیشن اننت ناگ نے اس سلسلے میں ایف ائی ار زیر نمبر 16/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.