جموں کشمیر کے دو نوجوان مدھیہ پردیش سے اچانک لاپتہ

اہلخانہ میں تشویش کی لہر ، متعلقہ پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج

سرینگر/25جنوری/: مدھیہ پردیش میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان اچانک لاپتہ ہوئے ہیں کسی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے اندیشہ میں ان کے اہل خانہ کھنڈوا آئے اور کوتوالی پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نہ تو لڑکوں کے موبائل فون لگ ہے ہیں اور نہ ہی ان کی لوکیشن کا پتہ چل رہا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے دونوں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے جموں و کشمیر سے آئے دو نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مسجد کی تعمیر کیلئے چندہ جمع کرنے کیلئے یہاں آئے دونوں نوجوان 20 جنوری سے غائب ہیں۔ کسی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے اندیشہ میں ان کے اہل خانہ کھنڈوا آئے اور کوتوالی پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نہ تو لڑکوں کے موبائل فون لگ ہے ہیں اور نہ ہی ان کی لوکیشن کا پتہ چل رہا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے دونوں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایا کہ 18 جنوری کو جس لاج میں دونوں نوجوان ٹھہرے تھے ، وہاں ان کی شناخت چیک کرنے کے بعد ان کے آدھار کارڈ تھانے میں جمع کردئے گئے تھے۔ پھر دونوں جب 20 جنوری کو کھنڈوا سے اندور کیلئے روانہ ہوئے تو شناختی کارڈ واپس لے گئے۔ اس کے بعد سے ہی دونوں لاپتہ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوان کشمیر کے پونچھ ضلع کے گونتھل پور تحصیل کے رہنے والے ہیں۔ وہ ایک مسجد کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کرنے یہاں آئے تھے۔ لیکن کھنڈوا سے اندور کیلئے روانہ ہونے کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ہے ، اس لئے اہل خانہ حیران اور پریشان ہیں۔اہل خانہ نے بتایا کہ دونوں نوجوان چار جنوری کو گھر سے نکلے تھے۔ 20 جنوری کو ان کی لوکیشن کھنڈوا میں مل رہی تھی ، لیکن اس کے بعد ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ لڑکوں کی طرف سے اب تک اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.