ملازمین کی راحت رسانی کیلئے وقت پر DPC کرائی جائے ، سی اے پی ڈی ملازمین کا مطالبہ

ڈی پی سی کیلئے 3فروری کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے کمشنر سیکرٹری اور ڈائریکٹر فوڈ کا شکریہ

وقت پر ڈی پی سی نہیںکی گئی تو احتجاجی مہم چھیڑ دی جائے گی / اعجاز خان

سرینگر/25جنوری: سینکڑوں سی اے پی ڈی ملازمین نے ڈی پی سی وقت پر کرانے کا پُر زور مطالبہ کرتے ہوئے امور صارفین کے کمشنر سیکرٹری اور ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملازمین کی دیرینہ مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی سی کیلئے 3فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔ ادھر سی اے پی ڈی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر اعجاز احمد خان نے کہا کہ محکمہ کے سینکڑوں ملازمین ڈی پی سی کے منتظر ہے اور 3فروری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ 3فروری کو ڈی پی سی نہ کی گئی تو احتجاجی مہم شروع کر دی جائے گی۔ محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز میںتعینات سینکڑوںملازمین نے سی این آئی کو بتایا کہ وہ کافی عرصہ سے ڈی پی سی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں انہیں پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اب محکمہ کی جانب سے تین فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ 03فروری کو ڈی سی پی کو منظوری ملنے کے بعد ان کے مسائل حل ہونگے تاہم ملازمین کا کہنا تھا کہ کچھ افراد اپنے ذاتی اور حقیر مقاصد کیلئے 200کے قریب ملازمین کے حقوق پر شب و خون مارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ ڈی پی سی نہیں ہونی چاہےے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین کا حق ہے اور اس حق کو ان سے کوئی چھین نہیں سکتا ۔ ملازمین وفد کا کہنا تھا کہ ہم کمشنر سیکرٹری اور ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوںنے ملازمین کی دیرنہ مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی پی سی کرانے کیلئے 3فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔ ادھر سی اے پی ڈی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر اعجاز احمد خان نے سی این آئی کو بتایا کہ ڈی پی سی ملازمین کا حق ہے اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 3فروری کو ملازمین کو ان کا حق مل جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ ملازمین اس عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم ان کو واضح کرنا چاہتے ہیںکہ وہ اپنی حرکتوں سے باز رہے کیونکہ ڈی پی سی سی اے پی ڈی ملازمین کا حق ہے اور اس حق کو چھینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ۔ خان نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ملازمین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کا ڈی پی سی منظور ہوگا جس کے محکمہ کے سینکڑوں ملازمین منتظر ہے اور واضح کر دیا کہ اگر 3فروری کو ایسا نہیں کیا گیا تو احتجاجی مہم چھیڑ دی جائے

Comments are closed.