سرینگر/23جنوری: کولگام اور گاندربل پولیس نے منشیات کے خلاف آپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام اور گاندربل علاقے میں 04 منشیات فروش کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کافی مقدار میںممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس پوسٹ میر بازار نے کولگام قاضی گنڈ کے علاقے نیپورہ چوک میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سنیٹروگاڑی زیر نمبر کو روکا جس میں ایک شخص سوار تھا۔ اس کی شناخت شاہد احمد ٹھوکر ولد محمد صابر ٹھوکر ساکن واگھما بجبہاڑہ کے نام سے ہوئی ہے کی تلاشی شروع کی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے43 کلوگرام خشخاش پوست برآمدکیا۔ اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ تحویل میں ہے۔ جرائم کے کمیشن میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 13/2021کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس طرح سے گاندربل واکورہ میں ق ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹرسائیکل جس پر دو افرادسوارتھے کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم ناکہ چیکنگ پر پولیس اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت فیاض احمد تیلی ساکن حاجن بانڈی پورہ اور شا ہ جہان احمد پراہ ساکن زازنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 18 بوتلیں کوڈین فاسفیٹ برآمدکئے۔ انہیں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن گاندربل منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ جرائم کے کمیشن میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 08/2021کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔گاندربل میں پولیس نے دو اشخاص کے قبضے سے 30بوتل غیر قانونی شراب برآمد کی ہے۔سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن صفا پورہ کے دائرہ اختیار میں گلاب شیخ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران روک لیا جس میں دو افراد سوار تھے۔ ان کی شناخت بگاون پٹرا ساکن ا وڈیشہ اور مشتاق احمد راتھر ساکن اجس ، بانڈی پورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دورانان کے قبضے سے 30بوتل غیرقانونی شراب برآمد کر سکے۔ انہیں گرفتار کرکے تھانہ صفا پورہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.