ابر آلود موسم کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں تھوڑی سے بہتری کے باوجود
شد ید ٹھنڈ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ، سرینگر میںشبابہ درجہ حرارت منفی 6.1ڈگری ریکارڈ
اگلے 24گھنٹوں میں بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برفباری ہونے کا امکان
سرینگر/22جنوری: بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ جمعہ کے روز سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے باعث شدید ٹھنڈ جار ی رہی ۔ چلہ کلان کے آخری مراحلے میں بھی وادی میںبدستور زمستانی ہوائوں سے شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے اور سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی6.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ادھر اگلے 24گھنٹوں تک موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برفباری ہونے کا امکان ہے۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںشبانہ سردیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جمعہ کو بھی سرینگر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارات منفی6.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر شدید سردی کے باعث گھروں کے اندر ٹیوب ویل اور نل جم جانے کی وجہ سے بھی لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کے بعد 22 جنوری کی شام سے موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جس کا سلسلہ 25 جنوری شام تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام سے کشمیر کی پہاڑیوں اور میدانی علاقوں اور جموں کے بلند مقامات اور جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں آج رات سے ہفتے کی شام تک تازہ برف باری ہوسکتی ہے تاہم اتوار سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ تازہ برف باری سے وادی میں زمینی و فضائی ٹریفک ایک بار پھر متاثر ہوسکتا ہے۔اس دوران سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ کے راج کا اگرچہ آخری مرحلہ چل رہا ہے لیکن زمستانی ہواؤں کا زور برابر جاری ہے ۔درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔
Comments are closed.