سرینگر/22جنوری: 26جنوری کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ کشتواڑ کے ڈڈھ پٹھ علاقے میں جمعہ کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ گرینیڈ حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارورائیاں بھی عمل میںلائی ۔ سی این آئی کو کشتواڑ سے اس ضمن میں نمائندے نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز کشتواڑ کے ڈڈھ پٹھ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ داغا جس کے بعد وہ فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کشتواڑ نے اس حملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بلاک مغل میدان کے ڈڈھ پٹھ گریڈ اسٹیشن کے نزدیک پولیس کی گاڑی جارہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ نشانہ چوک کر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ ایس ایس پی نے کہا کہ حملہ آور دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم اس حملے میں کسی بھی جانی یا مالی تقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس حملے کے فوری بعد پولیس اور فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے لیاہے اور تلاشی مہم شروع کردی ہے۔وہیں کشتواڑ بازار میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تلاشی مہم جاری ہے۔پولیس نے کشتواڑ کے تمام راستوں پر ناکہ لگا دیئے ہیں اور جگہ جگہ تلاشی کارورائی میں تیزی لائی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.