سرینگر /19جنوری : چین اور پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے بصورت دیگر کوئی بھی جوابی کارورائی کرنے سے گریز نہیںکیا جا سکتا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لکھنو میں ایک پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کا ذکر کیا اور کہا کہ بھارت اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بھارت اب کمزور نہیں بلکہ طاقتور ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ بھارت کی طاقت کنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چینی فوج کے ساتھ مقابلہ میں بھی دنیا کو پتہ چل گئی ہے کہ بھارت کے خلاف کوئی انکھ اٹھ نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلا نا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت ہندوستان کا سرنہیں جھکنے دے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے صاف کردیا کہ بھارت کسی بھی قیمت پر چین ہو یا پاکستان کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا بلکہ فوج کو جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیش آنے والے واقعات سے صورتحال کشیدہ ہوجاتی ہے اور پاکستانی فوج کی بلا جواز فائرنگ سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے واضح کردیا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور بیشتر گولیاں بستی کی طرف جس سے وہاں رہنے والے لوگ بھی بار بار اس سے متاثر ہوتے ہیں مگر اب پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ،تمام چلینجوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھارتی فوج تیار ہیں اور فوج کو یہ اختیارات دئے گئے کہ وہ مناسب طریقے پر پاکستانی جارحیت کا دندان شکن جواب دے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسیایہ ملکوں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملک کی سالمیت پر کوئی انچ آنے نہیں دیگے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.