اپنے گھروں کے صحنوں سے برف نکال کرسڑک پر پھینکنا; سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کا باعث ، اب تک درجنوں لوگ زخمی ہوئے

سرینگر/17جنوری: ایک طرف جہاںسخت سردی نے اہلیان وادی کو پریشان کردیا ہے وہیں دوسری طرف لوگ اپنے گھروں کے صحنوں سے برف نکال کر سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں جبکہ دکاندار حضرات بھی اپنی دکانوں کے سامنے سے برف اُٹھاکر سڑک کے بیچوں بیچ ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں سڑکوں پر مزید پھسلن پیدا ہوجاتی ہے جو حادثات کاباعث بن جاتا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں حالیہ بھاری برفباری کے نتیجے میں جہاں لوگوں کوشدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا وہیں پر برفباری کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ ادھر کچھ اپنا بھلا چاہنے والے لوگ اپنے گھروں کے صحنوں سے برف نکال کرسڑکوں پر ڈال دیتے ہیںجبکہ دکاندارحضرات بھی اپنی دکانوںکے سامنے سے برف اُٹھاکر برس کو سڑک کے بیچوں بیچ ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں جو سڑکیں خشک ہوئی ہوتی ہے ان پر پھر سے پھسلن پیدا ہوجاتی ہے ۔ درجہ حرارت منفی سے نیچے چلا جانے کی وجہ سے سڑکوںپر پھینکی گئی برف پگھلنے کے بجائے جم جاتی ہے جو کئی حادثات کا موجب بن جاتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جب سے حالیہ برف باری کے بعد سے اب تک صرف برزلہ ہسپتال میں ایک سو سے زائد ایسے افرادکولایا گیا جو جمے ہوئے برف پرچلنے کے بعد گر کر زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثر لوگوں کی ہڑیاں ٹوٹ چکی ہوتی ہے ۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جو لوگ اپنے گھروں کے صحنوں سے برف نکال کر سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں وہ دوسروںکی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں ۔اس دوران کئی لوگوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سڑکوں پر اس طرح برف ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ نہ ہو۔

Comments are closed.